فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل!

پیرس: عرب ممالک سے فرانس نے اپنی مصنوعات کا بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل کردی۔
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے اسلام مخالف اور حضرت محمد ﷺ کی شان میں ہونے والی گستاخی کو نہ روکنے کے بیان کے بعد کئی ممالک میں فرنچ مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے۔
اس وقت کویت، اردن اور قطر سمیت کئی ممالک کے اسٹورز سے فرانسیسی مصنوعات کو ہٹادیا ہے۔
اس بائیکاٹ مہم میں خلیجی ریاستوں کی تنظیم جی سی سی کے قریباً تمام رکن ممالک شامل ہیں جب کہ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک میں بھی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی حمایت کی جارہی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ نے عرب ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
فرنچ وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بائیکاٹ کے یہ مطالبات بے بنیاد ہیں اور ہمارے ملک کے خلاف ایک بنیاد پرست اقلیت کے حملوں کو فوری رکنا چاہیے۔

#Arab Countries#France