فرانس کا پاکستانی اخبار فروش کو اعلیٰ سول اعزاز دینے کا اعلان

پیرس: فرانس کی حکومت نے پیرس کی سڑکوں پر 50 سال سے زائد عرصے سے اخبار بیچنے والے پاکستانی نژاد علی اکبر کو اپنے ملک کا اعلیٰ سول اعزاز دینے کا اعلان کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق 72 سال کے علی اکبر پیرس کے آخری اخبار فروش کے طور پر جانے جاتے ہیں، جو اب بھی سڑکوں پر اخبار بیچتے ہیں۔
علی اکبر کا تعلق راولپنڈی سے ہے، وہ 1973 میں فرانس آئے تھے اور اخبار بیچنا شروع کیا تھا۔
تاہم اب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے ستمبر میں علی اکبر کو نیشنل آرڈر آف میرٹ کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔
خیال رہے کہ فرانس کا اعلیٰ سول اعزاز فرانس میں سول یا عسکری خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

Ali AkbarFifty years of selling newspapersFrance GovtHighest Civilian HonorPakistani news paper vendor