کراچی: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فوری بعد پورٹ قاسم پر پٹرول سے لدے 4 جہاز پہنچ گئے۔
پورٹ حکام کے مطابق قریباً 25 کروڑ لیٹر پیٹرول سے لدے جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے اور ایک جہاز سے37 ہزار ٹن پٹرول کی منتقلی مکمل کرلی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایک اور جہاز سے 50 ہزار ٹن پٹرول کی ترسیل کا عمل جاری ہے جب کہ 55 ہزار ٹن پٹرول لے کر آنے والا ایک اور جہاز 12 مارچ کو پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگا۔
حکام نے بتایا کہ اس کے علاوہ ایک اور جہاز 13 مارچ کو پہنچے گا جو تقریباً 34 ہزار ٹن پیٹرول اتارے گا۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ دنوں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافہ کیا تھا۔