سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی اور اپنا بیان ایکس پر پوسٹ کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق کپتان راشد لطیف نے محمد رضوان کو کپتانی سے ہٹانے پر وضاحت جاری کی ہے، جس میں انہوں ںے پاکستان کرکٹ بورڈ اور عوام سے معذرت کی ہے۔
سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ فلسطین کی حمایت پر کی گئی قیاس آرائی پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، کسی کو نقصان پہنچانا ہرگز میرا مقصد نہیں تھا۔
ایکس پر بیان میں راشد لطیف نے سرگیٹ ایڈورٹائزنگ اور کرکٹ معاملات پر بھی شفاف وضاحت پیش کی ہے، سابق وکٹ کیپر نے عوامی بیانات پر کنٹرول کا بھی وعدہ کرلیا۔
خیال رہے کہ راشد لطیف کے متنازع بیان پر این سی سی آئی اے میں دو مختلف انکوائریز جاری ہیں۔

ApologizeControversial statementFormer Captain of PakistanRashid LatifWicket Keeper