لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کرگئے۔
فیملی ذرائع کے مطابق محمد الیاس جگر کے کینسر میں مبتلا تھے، چند روز قبل سرجری کے بعد ان کی حالت تشویش ناک ہوگئی تھی، وہ آج لاہور میں خالق حقیقی سے جاملے۔
محمد الیاس نے 10 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، ان کی عمر79 سال تھی انہوں نے 82 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے۔
محمد الیاس نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں
اس کے علاوہ محمد الیاس قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن، جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے بھی ہیڈ رہے۔
واضح رہے کہ محمد الیاس سابق اوپنر عمران فرحت کے سسر تھے۔