کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق کہا ہے کہ والد کا بہتر علاج ہورہا اور اُن کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔
کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہاں بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب اور ملکی سیاسی و معاشی صورت حال پر گفتگو کی، وہیں انہوں نے اپنے والد کی صحت سے متعلق بھی بتایا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کا علاج بہتر ہورہا ہے اور ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فی الحال آصف زرداری کے آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور دبئی سے ڈاکٹرز کی ٹیم نے بھی ان کا طبی معائنہ کیا تھا۔