ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں رہائش پذیر پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر خالد عباد اللہ 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
خالدعباداللہ نے 1964 تا 1967 4 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ اپنے اولین ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر کا اعزاز بھی رکھتے تھے۔
انہوں نے یہ ریکارڈ 1964 میں آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنایا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خالد عباد اللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔
خالد عباد اللہ کی پیدائش 20 دسمبر 1935 کو لاہور میں ہوئی اور وہ انگلینڈ میں کرکٹ کے حلقوں میں بلی کے نام سے مشہور تھے، خالد عباداللہ کافی لمبے عرصے تک انگلینڈ کی کاؤنٹی وارکشائر سے بھی وابستہ رہے۔