ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کی کرپشن پر12سال قید کی سزا برقرار

کوالالمپور: ملائیشیا کی کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی کرپشن پر12سال قید کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو اربوں ڈالرکا کرپشن کرنے، منی لانڈرنگ اوراختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر کوالالمپور ہائی کورٹ نے گزشتہ سال 12 سال قید اور50 ملین ڈالرجرمانے کی سزا سنائی تھی
نجیب رزاق نے سزا کے فیصلے کے خلاف اپیل کورٹ میں درخواست دائرکی تھی جسے تین رکنی پینل نے اتفاق رائے سے مسترد کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقراررکھنے کا حکم دیا۔
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔ اپیل کورٹ کے فیصلے سے نجیب رزاق کی ملائیشیا کی سیاست میں واپسی کی امیدوں کودھچکا پہنچا ہے۔
شیئرٹویٹ

Former Malaysian PM sentenced to 12 years in prison for corruption