مدینہ منورہ: مسجد نبوی کے سابق امام اور سعودی عرب کے نامور قاری شیخ محمد بن خلیل القاری انتقال کرگئے۔
شیخ محمد بن خلیل القاری مسجد قبا مدینہ منورہ کے امام تھے اور مسجد نبوی میں نماز تراویح کی امامت بھی کرچکے تھے۔
شیخ محمد بن خلیل القاری کا آبائی تعلق مظفرآباد آزاد کشمیر سے تھا، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی۔
ان کے والد شیخ خلیل القاری بھی سعودی عرب کے معروف قاری تھے اور متعدد آئمہ حرمین ان کے شاگرد رہ چکے ہیں۔