سابق وزیر خزانہ شوکت ترین پی ٹی آئی اور سیاست سے کنارہ کش

اسلام آباد: پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا جھٹکا، بڑی وکٹ گر گئی، سینیٹر شوکت ترین نے بھی سابق حکمراں جماعت سے راہیں جدا کرلیں۔
سابق وزیر خزانہ و سینیٹر شوکت ترین نے سیاست اور پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں شوکت ترین نے پارٹی اور سینیٹ کی نشست چھوڑنے کی تصدیق کی۔
شوکت ترین 2021 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سینیٹ کی نشست پر منتخب ہوئے، وہ 17 اکتوبر 2021 سے 11 اپریل 2022 تک عمران خان کی کابینہ میں وزیر خزانہ رہے۔

 

Former Finance MinisterLeft PTI and PoliticsPTI LeadersenatorShaukat Tareen