اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کو ایک اور کامیابی مل گئی، سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور مرکزی صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی، جس میں انہوں ںے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
ملاقات میں سینئر رہنما آئی پی پی عون چوہدری بھی موجود تھے۔ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے غلام سرور خان کا آئی پی پی میں شمولیت پر خیرمقدم کیا جب کہ غلام سرور خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔