واشنگٹن: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کالعدم تحریک طالبان سے متعلق پاکستان کی پالیسی پر نظرثانی کرنے پر زور دیا ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹی ٹی پی سے متعلق ہمیں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے اور ٹی ٹی پی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے جامع طریقہ کار کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسان راستہ افغان عبوری حکومت کے ساتھ تعاون کا ہے تاکہ اس مسئلے سے نمٹا جاسکے اور یہ میرا پسندیدہ راستہ ہوگا، لیکن اس مسئلے سے نمٹنے کا یہ واحد راستہ نہیں ہے۔