کراچی میں 27 اکتوبر سے گرمی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی

کراچی: پچھلے کچھ ایام سے شہر قائد میں شدید گرمی کا راج ہے، شہری بلبلا اُٹھے ہیں، ایسے میں محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کی نوید سنائی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 27 اکتوبر کے بعد سے گرمی کم ہونے کا امکان ہے۔
سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر میں گزشتہ شام سے سمندری ہوا کچھ بحال ہوئی ہے اور آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے جب کہ اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات میں رات میں کچھ خنکی ہوگئی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے بارش کے حوالے سے بتایا کہ اکتوبر اور نومبر میں بارشوں کا کم امکان ہوتا ہے، اکتوبر میں درجہ حرارت بڑھنے سے ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوجاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پورے ملک میں معمول سے زیادہ شدت کی سردی کا امکان نہیں ہے۔

 

Decrease Heat IntensityForecastFrom 27 Octoberkarachi