اسلام آباد: جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد پیر عرف اسد مارا گیا، جو 2006 سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد پیر عرف اسد مارا گیا۔
پیر عرف اسد 2006 سے کالعدم ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا۔ اس نے بیت اللہ محسود گروپ میں رہ کر سیکیورٹی فورسز کے خلاف مختلف دہشت گردی کی وارداتیں کیں۔ پیر عرف اسد حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کے بعد شہریار محسود گروپ میں شامل ہوگیا تھا۔