کراچی: پاکستان کی تاریخ میں سونے کی فی تولہ قیمت پہلی بار دو لاکھ روپے سے بھی بڑھ گئی۔ ملک میں سونے کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 2 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
آج ملک میں فی تولہ سونا 7000 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 2 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونا 6000 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 73 ہزار 610 روپے کا ہوگیا ہے۔
ادھر عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہوکر 1936 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے مہینوں سے تسلسل کے ساتھ سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور بعض اوقات سونے کی قیمت نے لمبی لمبی اُڑان بھی بھری ہیں اور اب ایک دم سات ہزار روپے کی اُڑان بھرتے ہوئے تولہ سونا دو لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔