ڈھاکا: پہلی بار بنگلادیش میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی برسی منائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
بانی پاکستان محمد علی جناح کی 76 ویں برسی پر ڈھاکا کے نیشنل پریس کلب میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے بھی شرکت کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ قائداعظم نہ ہوتے تو پاکستان نہ بنتا اور نہ ہی بنگلادیش وجود میں آتا، بنگلادیش کو پاکستان اور چین کے ساتھ قریبی تعلقات کو فروغ دینا چاہیے۔
تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح کی جدوجہد سمیت زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا اور قائداعظم پر لکھی گئی ایک نظم بھی پڑھی گئی۔
بنگلادیش میں زیر تعلیم دو پاکستان طلبا نے گیت گاکر قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔