نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے اضافے کی رقم دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیای جائے گی۔
واضح رہے کہ نیپرا نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے نومبر میں سماعت کی تھی۔