پہلی بار4 ہزار ارب روپے ٹیکس وصولی کا سنگ میل عبور، وزیراعظم کیFBR کی تعریف

اسلام آباد: وزیراعظم نے پہلی بار 4 ہزار ارب روپے کی وصولی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر موجودہ حکومت کی معیشت کی بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات کا عکاس ہے۔


ایف بی آر نے پہلی بار 4 ہزار ارب روپے کی وصولی کرکے تاریخ رقم کردی، وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ایک سال میں 4 ہزار ارب روپے کی وصولی پر ایف بی آر کو سراہتا ہوں، جولائی سے مئی تک ایف بی آر کی وصولی 4 ہزار 143 ارب روپے ہے، ایف بی آر کی وصولیوں میں رواں سال 18 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ امر موجودہ حکومت کی معیشت بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات کا عکاس ہے۔


خیال رہے مارچ 2021 میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں سال کے پہلے9 ماہ میں ریکارڈ ٹیکس وصولیاں کیں اور اس ‏کامیابی پر وزیراعظم نے ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا۔

ایف بی آر نے سال کے پہلے 9 ماہ میں جولائی تا مارچ 3380 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا جو گزشتہ ‏سال کی نسبت ٹیکس وصولیوں میں 10 فیصد اضافہ ہے، ایف بی آر کی مارچ میں ٹیکس وصولیاں 41 فیصد اضافے سے 460 ارب تک پہنچ گئی تھیں۔

4000 billionFBRPM Imran KhanTax CollectionTweet