اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی نگراں کابینہ کی تشکیل کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا اور اس سلسلے میں حلف برداری آج ہوگی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کی تشکیل کے لیے پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں نگراں کابینہ آج شام 5 بجے ایوان صدر میں حلف لے گی۔
دریں اثناء نگراں کابینہ کے لیے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی مشاورت تاحال جاری ہے، جس میں وہ مزید ناموں پر مشاورت کررہے ہیں۔ نگراں وزیراعظم چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، جام کمال اور دیگر دوستوں سے اہم مشاورت کررہے ہیں۔