دبئی کریک ہاربر کی رہائشی عمارت پر ڈرون گرنے سے آتشزدگی

دبئی: جمعرات کی علی الصبح ایک ڈرون دبئی کریک ہاربر کے رہائشی علاقے میں واقع عمارت پر گر گیا، جس کے بعد عمارت کے مکینوں کو فوری محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
اماراتی حکام کے مطابق واقعہ تقریباً دو بج کر پینتالیس منٹ پر پیش آیا۔ دبئی میڈیا آفس نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد ہنگامی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور آگ کو جلد ہی قابو کرلیا گیا۔ متاثرہ عمارت کی شناخت کریک ہاربر ٹاور 2 کے طور پر کی گئی ہے، جو ایک پُرتعیش رہائشی ٹاور ہے، جس میں ہوٹل کی سہولتیں بھی موجود ہیں۔
حکام کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم احتیاطی طور پر عمارت کو خالی کروالیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق گرنے والا ڈرون مبینہ طور پر ایرانی ساخت کا تھا اور یہ واقعہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران پیش آیا۔
اس سے ایک روز قبل بھی دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دو ڈرون گرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس کے مطابق خطے میں فضائی ٹریفک عارضی طور پر متاثر ہوئی۔

Dubai Creek HarbourResidential building