کراچی: ابھرتی ہوئی ٹی وی اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ دور میں شادی کے لیے لڑکا ملنا مشکل ہوگیا ہے۔
اداکارہ سے شادی نہ ہونے اور شوہر میں کیا کیا خوبیاں دیکھنا چاہتی ہیں، سے متعلق سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اچھے لڑکے اس دنیا میں ملنا مشکل ہوگئے ہیں، آج کل کے لڑکے اور لڑکیوں کی ترجیحات بدل گئی ہیں، نئی نسل کی ترجیحات میں فیملی اور گھر بنانا نہیں۔
مومنہ اقبال نے کہا کہ میرے جیون ساتھی کے لیے خوبصورت ہونا کافی نہیں ہوگا، اگر انسان اندر سے خوبصورت ہو تو وہ باہر سے بھی خوبصورت دکھتا ہے، جو اللہ سے ڈرتا ہوگا وہ شخص پوری زندگی آپ کے ساتھ رہ سکتا ہے اور جس کو اللہ کا ڈر ہی نہیں اس کو کسی کا ڈر نہیں۔ ایسے لوگ دوسروں کی زندگی تباہ کردیتے ہیں۔