شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو سینیٹ میں لانے کے لیے کون سا سینیٹر استعفیٰ دے گا اس حوالے سے فیصلہ دو دن میں کیا جائے گا۔
اس حوالے سے جب وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کب خوش خبری دے رہے ہیں۔ تو شوکت ترین نے جواب دیا کہ خوش خبری جلد آرہی ہے۔
خیال رہے کہ شوکت ترین کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر برائے خزانہ بنایا گیا تھا، تاہم آئندہ ماہ ان کی تقرری کی مدت پوری ہونے والی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرواکر مستقل وزیر خزانہ بھی بنایا جاسکتا ہے۔

finance minister Shaukat tareensenator