فیروز خان کی دوسری اہلیہ پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

کراچی: معروف پاکستانی اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ دُعا سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر فیروز خان کی اپنی بیٹی فاطمہ اور دوسری اہلیہ دُعا کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر صارفین ناخوش نظر آئے۔
مذکورہ تصویر کسی تفریحی مقام پر خاتون مداح کے اصرار پر لی گئی، تصویر میں فیروز خان نے اپنی بیٹی فاطمہ کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے جب کہ اُن کے بالکل ساتھ دوسری اہلیہ کھڑی ہیں۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیروز خان کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکراتے جب کہ اداکار کی دوسری اہلیہ اُن کی بیٹی کے ساتھ نامناسب رویہ کرتی دکھائی دیتی ہیں اور اُن کے چہرے کے تاثرات بھی خوشی والے نہیں تھے۔
یہ تصویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے فیروز خان اور اُن کی دوسری اہلیہ پر سخت تنقید کی، صارفین نے کہا کہ تصویر میں دُعا اداکار کی بیٹی کا بازو نوچ رہی ہیں جب کہ اُن کے چہرے کے تاثرات سے بھی لگ رہا ہے کہ وہ فاطمہ پر غصہ ہیں۔
صارفین نے کہا کہ تصویر دیکھ کر واضح ہوگیا کہ دُعا ہمیشہ فیروز خان کے بچوں کے ساتھ سوتیلی ماں والا رویہ رکھیں گی۔
دوسری جانب صارفین نے فیروز خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ تصویر میں اداکار نے اسرائیل کے حامی فوڈ برانڈ کو کھانا لیا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔
تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑے نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی اور رواں ماہ کی شروعات میں فیروز خان نے دُعا نامی خاتون سے دوسری شادی کی۔

criticizedferoze khansecond wifesocial Media