وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 5 چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے لیے سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ہفتے میں 5 دن (ہفتہ، اتوار تعطیل) کھلے رہنے والے دفاتر میں 29 اور 30 جون کو چھٹی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 6 دن (اتوار تعطیل) کھلے رہنے والے دفاتر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے لیے ہفتے میں 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں عید پر 2 روز جب کہ 6 دن (اتوار تعطیل) کھلے رہنے والے دفاتر میں 3 روز کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں ذی الحج 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے ۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم ذی الحج 1444 ہجری 20 جون بروز منگل کو ہوگی اور عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی۔
دوسری جانب ایک روز قبل سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا تھا، حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 27 جون منگل کو ادا کیا جائے گا۔
سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی، اس کے علاوہ دبئی سمیت خلیجی ممالک میں بھی عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی۔

5 holidaysAnnouncedeid ul adhaFederal Govt