اسلام آباد: وفاقی ملازمین کے لیے عظیم خوش خبری یہ ہے کہ مرکزی کابینہ نے اُن کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی کابینہ نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی تاہم ایف بی آر، نیب اورایف آئی اے سمیت جن ملازمین کو پہلے اضافی تنخواہ مل رہی ہے، وہ اس میں شامل نہیں ہوں گے۔
اس کے علاوہ کابینہ نے صوبوں کوملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق خود فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو ملک بھر میں کووڈ ویکسی نیشن سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ ترجیحات طے ہیں، ہیلتھ ورکرز کے بعد بزرگ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین بلاتفریق لگائی جائے گی اور صوبے ویکسی نیشن کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنائیں۔