وفاقی کابینہ سے نئے مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے قریباً 17 ہزار 600 ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ آج شام اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
نئے مالی سال کی بجٹ تجاویز کی منظوری کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کو بجٹ پر بریفنگ دی۔
وزیر خزانہ کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ مالی نظم و ضبط بجٹ کے بعد بھی برقرار رہے گا؟ اس پر محمد اورنگزیب نے جواب دیا کہ ان شاء اللہ۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دی۔

ApprovesBudget 2025-26federal cabinetProposals