اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کی مرکزی کابینہ نے منظوری دے دی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ، ترقیاتی پروگرام اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجٹ 2021-22 کی منظوری دے دی ہے جب کہ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بھی 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے موبائل فون پر ٹیکس لگانے کی بھی منظوری دی ہے۔
مرکزی کابینہ سے باضابطہ منظوری کے بعد اب بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔