شوہر کی نہ نہانے کی عادت سے تنگ بیوی طلاق کیلئے عدالت جاپہنچی

آگرہ: شوہر کے صاف ستھرا نہ رہنے اور نہ نہانے سے تنگ بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی۔
یہ واقعہ اتر پردیش کے شہر آگرہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم خاتون نے شادی کے 40 دن بعد ہی طلاق کی درخواست دائر کردی۔
خاتون نے ایسے شوہر کے ساتھ رہنے کو ناپسند کیا جو بنیادی صفائی تک کو بھی ترجیح نہیں دیتا تھا، وہ نہاتا نہیں تھا اور جسم سے بدبو آتی تھی۔
خاتون اپنے تحفظات لے کر فیملی کونسلنگ سینٹر بھی گئی تھی۔ حکام کی طرف سے کی گئی انکوائری کے دوران ان کے شوہر نے اعتراف کیا کہ عام طور پر مہینے میں صرف ایک یا دو بار نہاتے ہیں۔
شوہر نے مزید بتایا کہ وہ کبھی کبھی گنگا جل کا بھی استعمال کرتا ہے، یعنی ہفتے میں ایک بار گنگا کے پانی میں ڈبکی لگاتا ہے۔

 

divorceHusband Habit of not bathingIndiaWife went to the Court