اسلام آباد: ایل سیز نہ کھلنے پر ملک بھر میں ادویہ کے بحران کا اندیشہ ہے، اس کی وجہ سے صورت حال خاصی گمبھیر شکل اختیار کرسکتی ہے
وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ خام مال کی درآمد کے لیے ایل سیز نہ کھلیں تو ادویہ کا بحران جنم لے سکتا ہے۔
وفاقی وزارت صحت نے وزارت خزانہ کو خط لکھا ہے کہ خام مال کی درآمد کے لیے ایل سیز نہ کھلیں تو ادویہ کا بحران آسکتا ہے جب کہ دوا ساز فیکٹریوں کے پاس اب صرف چند ہفتوں کا خام مال بچا ہے۔
خط ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی سفارش پر لکھا گیا ہے۔