اسلام آباد: ٹیکس وصولیوں میں 18اعشاریہ 2 فیصد کی شرح سے اضافے کے سبب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرلیا۔
ایف بی آر کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے دوران 4ہزار 725 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کئے جو تبدیل شدہ ٹیکس وصولیوں کے ہدف سے زیادہ ہیں۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4 ہزار700 ارب روپے تھا۔
گزشتہ بجٹ میں ایف بے آر ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4ہزار 963ارب روپے تھا جسے کم کرکے 4ہزار 705ارب روپے کر دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ مالی سال 2020-2012میں ایف بی آر نے 3 ہزار 997ارب روپے کے محصولات اکٹھے کئے تھے، عبوری اعداد و شمار کے مطابق ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 18اعشاریہ 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق جون کے مہینے میں 520ارب روپے کے محصولات حاصل ہوئے.