لاہور: فیاض الحسن چوہان کو ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کےعہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کا عہدہ فیاض الحسن چوہان سے واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ فیاض الحسن اس سے قبل بھی ترجمان پنجاب حکومت تھے اور ان سے یہ عہدہ واپس لیا گیا تھا۔
بدھ کو دوران پریس کانفرنس فیاض الحسن کو عہدے سے سبکدوشی کی اطلاع ملی۔ انہیں 13 اگست 2021 کو یہ عہدہ دیا گیا تھا۔
حسان خاور کو وزیراعلیٰ پنجاب کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اگست میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات کی حیثیت سے استعفیٰ دیا تھا۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم انہیں وفاق میں ذمے داری دینا چاہتے ہیں۔