اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جعلی خبریں پھیلانے پر بھارت کی دنیا بھر میں رسوائی ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ فرانس کے مشہور میڈیا گروپ نے جھوٹے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا، انہوں نے وادی پنج شیر میں پاکستان ایئر فورس کی جانب سے حملے کی خبر کو جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فرانسیسی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف کیے جانے والے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا گیا تھا، جس پر بھارت کو دُنیا بھر میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔