اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتوں اور افواج پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈے جاری ہیں، مریم نواز سسلین مافیا نہیں تو اور کیا ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی جانب سے ایک طرف سولہویں التواء کی درخواست دینا اور دوسری جانب عدالتوں اور افواج پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا مہم جاری رکھنا یہ لوگ اگر سسلین مافیا نہیں تو اور کیا ہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر نے اپنے ہی بیان سے منسوب ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ چیف جسٹس پاکستان یا ججز کو علم ہوگا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں ناصرف عدلیہ اور فوج کے خلاف تقاریر ہوں گی، بلکہ آخر میں ایک سزا یافتہ مجرم اور اشتہاری کی تقریر بھی کرائی جائے گی۔