اسلام آباد: فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس وقت تک وزیر رہوں گا جب تک وزیراعظم کا اعتماد حاصل ہے۔
اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں۔ کسی اور کی خواہش پر استعفی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اس وقت تک وزیر رہوں گا جب تک وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے اسد عمر، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان رسہ کشی کے بارے میں تفصیلات بتائی تھیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس صرف 6 ماہ ہیں۔