اسلام آباد: فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 2021 کی پہلی سہ ماہی کے بعد کورونا اور پی ڈی ایم دونوں ہی نہیں رہیں گے۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے کہ 2021 کی پہلی سہ ماہی کے بعد نہ کورونا رہے گا نہ PDM، حکومت فروری میں نصف مدت مکمل کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پروجیکٹس کی طرف دھیان دینا ہوگا، ان 6 ماہ میں ایسے منصوبے شروع کرنے ہیں جو دو برسوں میں اختتام تک پہنچیں، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی اس عرصے میں اپنی نئی لیڈرشپ تلاش کریں۔