اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل نے نجی ٹی وی پر جو کچھ کہا وہ سب کے سامنے ہے۔
فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات بنانا رانا ثناء اللہ کی پالیسی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل اوورسیز پاکستانی اور کمزور ہیں، اس لیے انہیں پکڑا گیا، شہباز گل کو پہلے بھی ٹارچر کیا گیا، اب حکومت دوبارہ ٹارچر کرنا چاہتی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ 10 محرم کو موبائل سگنل نہیں تھے اس لیے شہباز گل نے لینڈ لائن سے کال کی، نجی ٹی وی پر شہباز گل نے جو بولا وہ بھی سامنے ہے۔
اُن کا کہنا تھا یہ معاملہ جلد حل ہونا چاہیے، تشدد کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی، پوری پارٹی شہباز گل کے ساتھ ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا آپ صرف تشدد کرنے کے لیے شہباز گل کا ریمانڈ چاہتے ہیں، کیس کمزور ہے، اس لیے حکومت کے وکیل دلائل دینے کو تیار ہی نہیں، امید ہے آج شہباز گل کی ضمانت منظور ہوجائے گی۔