کیا اس بار فواد عالم کو موقع ملے گا؟

کیا فواد عالم کو دورہ انگلینڈ میں کھیلنے کا موقع ملے گا؟ یہ سوال سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کے کامیاب ترین بلے باز فواد عالم کو انگلینڈ سیریز میں آزمانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔
ایک جانب جہاں اخبارت اور ٹی وی چینلز میں یہ کہا جارہا ہے کہ فواد کی تکنیک انگلینڈ کی وکٹ پر فائدہ مند ثابت ہوگی، وہیں سوشل میڈیا پر بھی ان کے حق میں آواز اٹھائی جارہی ہے۔
سابق کپتان رمیز راجہ نے بھی ان کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین کا انتظار طویل ہو گیا، انھیں انگلینڈ کے خلاف آزمانا چاہیے۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یونس خان کی آمد کے بعد قوی امکان ہے کہ فواد عالم کو آزمائے جائے۔
خیال رہے کہ فواد عالم نے یونس خان کی کپتانی میں اپنی اولین ٹیسٹ سینچری بنائی تھی۔
یاد رہے کہ فواد عالم نے جولائی 2009میں سری لنکا کیخلاف ڈیبیو میچ میں سنچری بناکر روشن مستقبل کی نوید سنا دی تھی، مگر حیران کن طور پر 11 سال کے عرصے میں وہ صرف 3 ٹیسٹ ہی کھیل سکے۔

fawad alamفواد عالم