فواد عالم کیا سوچ رہے ہیں؟

فرسٹ کلاس کرکٹ کے کامیاب ترین بلے باز فواد عالم نے کہا ہے کہ میری واپسی ایک مشکل دور میں ہوئی ہے، ہرکوئی ایک دوسرے کا خیال رکھ رہا ہے اور ایک دوسرے کی مدد کر رہا ہے۔
بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم اس وقت پاکستانی ٹیم کے ساتھ ووسٹر میں موجود ہیں، ان کی ایک طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
گزشتہ دو ٹیسٹ سیریز میں وہ اسکواڈ میں شامل تھے، لیکن یونس خان کی بہ طور بیٹنگ کوچ ٹیم سے وابستگی کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انھیں اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا۔
خیال رہے کہ فواد عالم نے اپنی ٹیسٹ کیریر کی سب سے بڑی اننگز یونس خان کی کپتانی ہی میں کھیلی تھی۔
فواد عالم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کِٹ پہنن فخر کی بات ہے، اصل مقصد پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے، میرے لیے بھی یہ فخر کے لمحات ہیں۔
‏فواد عالم نے کہا کہ ہمیں کوچنگ اسٹاف کا بہت فائدہ ہوگا، کیوں کہ ہر شعبے میں ماہرین موجود ہیں، جس سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

Englandfawad alamفواد عالم