نوشکی: پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 54 بچوں کے والد عبدالمجید مینگل انتقال کرگئے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی سے تعلق رکھنے والے عبدالمجید مینگل حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔
75 سالہ عبدالمجید مینگل نے 6 شادیاں کررکھی تھیں، ان کی پہلی شادی 18 برس کی عمر میں ہوئی تھی جب کہ دو بیویاں پہلے ہی وفات پاگئی تھیں۔
مجید مینگل کو بدھ کو کلی مینگل قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 2017 کی مردم شماری کے دوران عبدالمجید میڈیا کی سرخیوں میں آئے تھے، ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی کفالت اور انہیں اچھی تعلیم دلانے کے لیے ہمیشہ سخت محنت کی اور بڑے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائی، تاہم اب میں بوڑھا ہوگیا ہوں۔
عبدالمجید مینگل کے گھر 54 بچوں اور بچیوں کی پیدائش ہوئی۔ ان کے 12 سے زائد بچے خوراک کی قلت کے باعث فوت ہوگئے تھے۔