اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط پر حکومت نے عمل درآمد کا آغاز کردیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق 25 ہزار روپے کے بانڈز کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے اور 25 ہزار روپے کے پریمیئم پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 25 ہزار روپے کے پریمیئم پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی ہر 3 ماہ بعد ہوگی اور رجسٹرڈ بانڈز پر ششماہی منافع کی شرح 1.79 فیصد ہوگی۔