پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر محمد عامر کو انگلینڈ بھیجنے کی تصدیق کر دی۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر کو حارث رؤف کی جگہ انگلینڈ بھیجا جارہا ہے، یہ فیصلہ حارث رؤف کا کووڈ 19 ٹیسٹ بار بار مثبت آنے پر کیا گیا۔
خیال رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے بچی کی پیدائش کی وجہ سے دورہ انگلینڈ سے معذرت کی تھی، لیکن اب انہوں نے اپنی دستیابی ظاہر کی ہے، جس کے بعد عامر کو انگلینڈ بھیجنے کے انتظامات شروع کر دیے۔
ہیڈ کوچ مصباح الحق کہتے ہیں کہ حارث رؤف کابار بار کورونا ٹیسٹ مثبت آنا مایوس کن ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ عامر کی شمولیت سے ٹیم مضبوط ہوگی۔