اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں ملک گیر عوام نے وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر پی ٹی آئی سب سے زیادہ نشستوں کے ساتھ سرفہرست بلکہ واحد قومی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی، جس نے تمام صوبوں میں نمائندگی حاصل کی ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سکڑ کر علاقائی جماعتیں بن چکی ہیں۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ ن ایک بھی سیٹ نہ جیت سکی، سندھ میں مسلم لیگ ن کا پانچواں نمبر رہا، پیپلز پارٹی پنجاب اور بلوچستان میں ایک بھی سیٹ حاصل نہ کرسکی۔