فرحان سعید اور آئمہ بیگ نے چوری کیوں کی؟

کراچی: معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید اور آئمہ بیگ کا رومانوی گانے ‘نہ چھیڑ ملنگاں نوں’ پر نقل کا الزام آرہا ہے، اسے ٹیلر سوئفٹ کے 2014 میں ریلیز کیے جانے والے گانے کی کاپی قرار دیا جارہا ہے۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق اس معاملے نے سوشل میڈیا پر اس وقت سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی جب ٹیلر سوئفٹ کے گانے ‘وائلڈیسٹ ڈریم’ کی ڈائریکٹر جوزف نے بھی اس میں حصہ لیا اور طنزیہ ٹویٹ کیا۔


بعدازاں گانے کے ڈائریکٹر عدنان قاضی نے وضاحت دی کہ گانے میں اسٹائلنگ کاپی نہیں بلکہ ٹیلر سوئفٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کی گئی ہے، کیونکہ وہ گلوکارہ سے متاثر ہیں۔

گانے کی ابتدا میں جوزف کیہان اور ٹیلر سوئفٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن سے متاثر ہونے کے حوالے سے بھی وضاحت کی گئی ہے۔

Aima baigCopiedFarhan saeedna cher malangaan nuTailor swift