مداح میری صحت کیلئے دعا کریں تاکہ کام کرکے گھر چلاسکوں، راشد محمود

لاہور: معروف سینئر اداکار راشد محمود نے مداحوں سے اپنی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
راشد محمود نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔
راشد محمود نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب مجھ سے واقف ہیں، میں 21 دن سے بستر پر موجود ہوں، میں دل کا مریض تو پہلے سے ہی تھا اور اب مہروں کی ایک نئی تکلیف میں مبتلا ہوگیا ہوں۔
اداکار نے اپنی صحت سے متعلق مزید کہا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے مختلف ٹیسٹ کروائے گئے اور علاج کے بعد اب میں تھوڑا چلنے کے قابل ہوگیا ہوں، درد تو ہے لیکن اس کی شدت کم ہوگئی ہے۔
انہوں نے ویڈیو کے آخر میں اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل کی اور کہا کہ میری صحت کے لیے دعا کریں تاکہ میں کام کرکے گھر چلا سکوں۔

AppealhealthRashid MehmoodSenior Actor