لاہور: رائٹر اور اینکر اوریا مقبول جان کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔
اوریا مقبول جان کے وکیل اظہر صدیق کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اوریا مقبول جان کو لاہور سے گرفتار کیا۔ اوریا مقبول جان کو گلبرگ سائبر کرائم کے دفتر میں رکھا گیا ہے۔
اوریا مقبول جان کو سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ اوریا مقبول جان مبارک ثانی کیس سے متعلق بات کررہے تھے۔ وکیل کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں ایف آئی آر کی تفصیلات نہیں بتائی جارہی ہیں۔ اوریا مقبول جان کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اس کیس میں ایف آئی اے کا اختیار نہیں ہے ہم اس کیس کے خلاف بھرپور دلائل دیں گے۔