لزبن: لیور پول فٹ بال کلب کے اسٹار فٹ بالر ڈیاگو جوٹا ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہارگئے۔
بیرون ملک کی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹ بالر 28 سالہ ڈیاگو جوٹا اسپین کے شہر زمورا میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں چل بسے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت فٹ بالر اپنے بھائی کے ساتھ کار میں موجود تھے، اس دوران ان کی گاڑی سڑک سے اتر گئی، حادثے میں اسٹار فٹ بالر سمیت ان کے بھائی بھی ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ڈیاگو جوٹا نے گزشتہ ہفتے ہی اپنی پارٹنر روٹ کارڈوسو سے شادی کی تھی اور اس جوڑے کے تین بچے ہیں۔
ڈیاگو جوٹا 2020 میں Wolves کو خیرباد کہہ دینے کے بعد 41 ملین پاؤنڈ معاوضے کے ساتھ لیور پول میں شامل ہوئے تھے، ان 5 سال میں پرتگالی ونگر نے کلب کے لیے 100 سے زائد میچز کھیلے۔
ڈیاگو جوٹا گزشتہ ماہ یوئیفا نیشنز لیگ کا فائنل جیتنے والی پرتگال ٹیم میں شامل تھے۔
مزید برآں ڈیاگو نے لیور پول کے ساتھ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔