معروف برطانوی گلوکار لیام پین ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک

بیونس آئرس: مایہ ناز برطانوی گلوکار اور شہرہ آفاق میوزک پاپ بینڈ ون ڈائریکشن سے تعلق رکھنے والے لیام پین چل بسے۔
خبر رساں ادارے ایجنسی رائٹرز کے مطابق بیونس آئرس پولیس نے بتایا کہ لیام پین ارجنٹائن کے دارالحکومت میں واقع ہوٹل کی تیسری منزل سے گرے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین نے موقع پر ہی ان کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
ارجنٹائن میڈیا کے مطابق لیام پین اپنے سابق ون ڈائریکشن بینڈ میٹ نیل ہوران کے کانسرٹ میں شرکت کے لیے بیونس آئرس آئے تھے۔
دوسری جانب دی سن اخبار کی رپورٹ کے مطابق گلوکار کی موت کی خبر اس وقت سامنے آئی ہے وہ اپنے دوسرے سولو البم کو روکے جانے کے بعد مشکل وقت سے گزر رہے تھے۔
ایک قریبی ذرائع نے اخبار کو انکشاف کیا کہ ان دنوں لیام کے لیے حالات بہت مشکل تھے، ان کے سابق منیجر راجر نے بھی اس سال کے شروع میں انہیں تنہا چھوڑ دیا تھا۔
تاہم مداح لیام پین کی یوں اچانک موت پر صدمے میں ہیں اور پولیس ان کی موت کی تحقیقات کررہی ہے۔

 

ArgentinaBritish SingerDeadHotel BalconyLiam Payne