آخر کار وہ ویب سیریز ریلیز ہو ہی گئی جس کا بے صبری سے انتظار تھا لیکن افسوس کہ وہ سیزن ون کی طرح متاثر نہ کر سکی، کم از کم مجھے تو نہیں کر سکی۔ وہی گھسی پٹی کہانی، سری لنکن تامل باغی ہوتے ہیں جو اپنی آزادی کی جنگ لڑنے کے لئے بھارت پر حملے کا منصوبہ بناتے ہیں جس میں آئی ایس آئی ان کو سپورٹ کرتی ہے اور چند پولیس والے مل کر اس حملے کو ناکام بنا دیتے ہیں۔ سیریز میں جگہ جگہ آپ کو تامل باغی کے سین دکھائے گئے ہیں جو وہ اپنی ہی زبان میں بولتے ہیں جس سے دیکھنے والے کا انٹرسٹ لوز ہوجاتا ہے۔
شروع کے تین Episode بہت زیادہ سلو اور بورنگ ہیں اصل کہانی ہی تیسرے Episode کے بعد شروع ہوتی ہے۔ اسکرین پلے اور ڈائیلاگز بھی average ہیں۔ بیک گراوُنڈ میوزک بھی کچھ زیادہ خاص نہیں۔ البتہ سیریز میں منوج باجپائی کی اداکاری کمال کی ہے۔ اگر آپ منوج باجپائی کے فین ہیں تو یہ سیریز دیکھیں ورنہ آپ کے لئے اس سیریز میں کچھ خاص نہیں ہے۔ سیریز میں منوج باجپائی کے علاوہ سمنتھا اکینینی نے کمال اداکاری کی ہے۔ سری لنکن تامل باغی کے روپ میں سمنتھا نے منفرد کردار ادا کرکے سرپرائز کیا ہے۔ میں اس سیریز کو دس میں سے چھ نمبر دوں گا۔ ۔