ڈالر کی قیمت میں کمی، سونا مہنگا ہوگیا

کراچی: انٹربینک تبادلہ میں آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکا بھاؤ 5 پیسے کم ہوا ہے جب کہ سونا مہنگا ہوگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 5 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 21 پیسے ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ اس سے قبل 283 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 284 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔
دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا بھی 343 روپے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 214 روپے کا ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے سے 2023 ڈالر فی اونس ہے۔

 

Dollar rate reduceGold rate increasePakistan