منگهوپیر پولیس کی کارروائی، جعلی ایس ایچ او گرفتار

کراچی: عوام کی بالآخر دادرسی ہوہی گئی، اُن کو جعلی ایس ایچ او سے چھٹکارا مل گیا، تفصیلات کے مطابق منگهوپیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ایس ایچ او منگهوپیر کو گرفتار کرلیا۔
بتایا جارہا ہے کہ اصلی ایس ایچ او منگهوپیر نے جعلی ایس ایچ او کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق جعلی انسپکٹر ملزم آصف شاہ سادہ لوح افراد سے لاکھوں روپے کے ہیر پھیر میں ملوث ہے۔
دوسری جانب منگھوپیر کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزم جعلی وردی کی آڑ میں لوگوں کے پلاٹوں پر قبضے کرتا تھا۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی جعلی پولیس اہلکاروں کی گرفتاریاں عمل میں آچکی ہیں، جو سادہ لوح عوام کو دھونس دھمکی کے ذریعے لوٹنے میں ملوث تھے۔

karachiManghopir fake SHO ArrestPolice action